پاکستان مخالف تقریر پر ایم کیو ایم کے اہم علاقوں سے الطاف حسین کی تصاویر ہٹا کر پھاڑ دی گئیں

جمعرات 25 اگست 2016 16:35

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان مخالف تقریر پر ایم کیو ایم کے گڑھ سے الطاف حسین کی تصاویر ہٹا کر پھاڑ دی گئیں‘ تفریحی مقامات اور تعلیمی اداروں میں قائم دفاتر جو غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی زمینوں پر قائم ہیں تمام کو بند کردیا گیا‘ نائن زیرو کے اطراف سے قائد ایم کیو ایم کی تصاویر ہٹا دی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ملک مخالف تقریر پر ایم کیو ایم کے گڑھ سے الطاف حسین کی تصاویر ہٹا دی گئیں مکا چوک اور اطراف سے قائد ایم کیو ایم کی تصاویر بھی ہٹا دی گئی ہیں۔

جناح گراؤنڈ‘ نائن زیرو کے اطراف میں قائد ایم کیو ایم کا کوئی بینر‘ کوئی تصویر موجود نہیں ہے۔ قائد ایم کیو ایم کی حیدر آباد‘ لطیف آباد اور دیگر علاقوں سے تصاویر ہٹا دی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصہل گزشتہ دو روز سے کراچی میں جاری اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا قبل ازیں کراچی میں ایم کیو ایم کے گڑھ مکا چوک سمیت شہر کے کئی اہم علاقوں میں تصاویر اتار اور پھاڑ دی گئیں پولیس کے مطابق جلد ہی تمام غیر قانونی دفاتر کو ختم کردیا جائے گا۔