مسئلہ کشمیر کا حل‘ گڈ گورننس اور تعمیر و ترقی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے‘ ہم بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں‘ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کی حلف اٹھانے کے بعدمیڈیا سے بات چیت

جمعرات 25 اگست 2016 16:35

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل‘ گڈ گورننس اور تعمیر و ترقی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے‘ ہم بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں‘ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل‘ گڈ گورننس اور تعمیر و ترقی ہمارا ایجنڈا ہے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے ایک پھر دعوت دیتے ہیں۔

پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو وادی میں معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرنا ہونگے۔ کشمیریوں کی موجودہ اور آنیوالی نسلیں بھارت کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور کشمیریوں سے مذاکرات کرے۔