کشمیری نوجوانوں کو گمراہ کرنے والے عناصر کی نشاندئی ہونی چاہیے ، بھارتی وزیر داخلہ

جمعرات 25 اگست 2016 16:25

سرینگر/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو گمراہ کرنے والے عناصر کی نشاندئی ہونی چاہیے ، ہم کشمیر ی اقدار ،انسانیت اور جمہوریت پر یقین رکھنے والوں سے مذاکرات کیلئے تیا رہیں، حکومت جلد مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک کل جماعتی وفد بھیجے گی،پیلٹ گن کی بجائے اسکے متبادل راستہ اختیار کیا جائے گا،سیکورٹی فورسز کو مظاہرین کے ساتھ نرم رویہ رکھنے کو کہا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں امن قائم کرنے کیلئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ۔

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیرکے 2روزہ دورے کے دوران کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گن کا متبادل جلد تلاش کرلیا جائے گا اس حوالے سے ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ جلد آنے والی ہے ۔

راجناتھ سنگھ نے کہاکہ ہم کشمیر ی اقدار ،انسانیت اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے کسی سے بھی مذاکرات کیلئے تیا رہیں۔بھارتی وزیر داخلہ نے کہاکہ حکومت جلد مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک کل جماعتی وفد بھیجے گی ۔انھوں نے کشمیر ی عوام سے کہاکہ وہ حالیہ سیلاب میں مسلح افواج کی شراکت کو یاد کریں۔پیلٹ گن کی بجائے اسکے متبادل راستہ اختیار کیا جائے گا اس سلسلے میں ایک کمیٹی جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی ہم نے سیکورٹی فورسز سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تحمل مزاجی کے ساتھ پیش آئیں۔

انکا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں امن قائم کرنے کیلئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ،کشمیریوں کے مسائل کوحل کرنے کیلئے پرعزم ہیں ہم اسکا طریقہ جانتے ہیں۔ اس موقع پر محبوبہ مفتی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ 2010میں ہونے والے مظاہروں کے پیچھے وجوہات تھیں ایک فرضی انکاؤنٹر میں شہری کو ہلا ک کردیا گیا تھا اس مرتبہ مجاہدین نے سیکورٹی فورسز کو ہلاک کیا ہے ۔مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ واقعات میں مرنے والے زیادہ تر بچے ہیں جن کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے ۔بہت سی ہلاکتیں سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی کے دوران ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :