ایم کیو ایم رہنما آصف حسنین کو رینجرز نے گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 16:23

ایم کیو ایم رہنما آصف حسنین کو رینجرز نے گرفتار کر لیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : ایم کیو ایم رہنما آصف حسنین کو رینجرز نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف حسنین کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف حسنین دبئی روانگی کے لیے کراچی ائیر پورٹ پر موجود تھے جب انہیں پرواز سے آف لوڈ کر کے رینجرز نے گرفتار کر لیا۔ آصف حسنین سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی کہ ان پر مقدمات درج ہیں یا نہیں۔