عمان ایئر نے متحدہ عرب امارات میں اپنے مسافروں کے لیئے فری بس سروس شروع کر دی

جمعرات 25 اگست 2016 16:19

عمان ایئر نے متحدہ عرب امارات میں اپنے مسافروں کے لیئے فری بس سروس شروع ..

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء ) : عمان ائیر لائنز نے متحدہ عرب امارات اپنے مسافروں کے لیے العین سے دبئی اور ابو ظہبی ائیر پورٹ تک مفت بس سروس کاآغاز کیاہے ۔ ائیر لائنز حکام کا کہنا ہے کہ نئی سروس کا مقصد اپنے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرناہے ۔

(جاری ہے)

سروس سے فائدہ اٹھا کر ہمارے کسٹمرز بآسانی ائیر پورٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے العین سے دبئی ائیر پورٹ کے لیے دن میں دو دفعہ سروس چلا کریگی ۔ہر بس میں 33مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ہر بس سروس ائیر پورٹ تک دو گھنٹے میں پہنچائے گی۔ بسوں میں آرام دہ سیٹیوں مہیا کی گئی ہیں۔