ٹیلی نار کمپنی نے وطین ٹیلی کام کو حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کا آغاز کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 16:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : ٹیلی نار نے وطین ٹیلی کام کر خریدنے کے لیے خصوصی مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی نار نے وطین ٹیلی کام کے سو فیصد حصول کے لیے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹیلی نار اور موبی لنک انفرادی طور پر وطین کے حصول کے لیے مذاکرات میں رہے تاہم تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔

موبی لنک نے وارد کے حصول کے لیے بھی مذاکرات کیے لیکن بعد ازاں بحث ہونے پر اسے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ دو ماہ کے دوران ٹیلی نار نے خود ہی آگے بڑھ کر باقاعدہ پیشکش کر دی ہے۔ اور اپنی پیشکش اور ڈیل سے متعلق وطین سے بھی بات چیت کی ہے۔ وطین میںموجود ذرائع کے مطابق تمام تر معاملات طے پا چکے ہیں البتہ اب محض اوسلو سے کسی رد عمل یا جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ٹیلی نار کمپنی کے چیف کارپوریٹ افئیرز اینڈ اسٹریٹجی آفیسر محمد اسلم حیات نے اس تمام تر پیش رفت کی تصدیق نہیں کی۔ ان کا کہنا تھاکہ ٹیلی نار ہمیشہ ہی سے اشتراک کی راہیں ڈھونڈتا ہے۔

متعلقہ عنوان :