کراچی کو خصوصی پیکیج کے طور پر 10 ارب روپے دیئے گئے ہیں اورکراچی کیلئے 19 اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ

جمعرات 25 اگست 2016 16:14

کراچی ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو خصوصی پیکیج کے طور پر 10 ارب روپے دیئے گئے ہیں اورکراچی کیلئے 19 اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز میر یٹ ہوٹل میں نجی میڈیا گروپ کی جانب سے دئیے گئے ” بریک فاسٹ “ کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں سکندر لودھی، سید سر مد علی ،تاجر برادری ، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام میں لوگوں سے بھی ملاقات ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے29 جولائی کو بطور وزیر اعلیٰ سندھ کا حلف اٹھایا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر آدمی اپنے حصے کا کا م کرے اور وقت پر کام کرنے کا آغاز کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں مسائل بہت زیادہ ہیں مگراسٹاف نے میرا بہت ساتھ دیا،چیزیں تسلسل کے ساتھ چل پڑی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن و امان ایک بڑا مسئلہ ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گذشتہ آٹھ سالوں میں جو کچھ ہوا اس کا علم ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں امن و امان کی صورت حال بگڑ ی ہے مگر ہماری فورسز کی بر وقت کارروائی اور موثر اقدامات کی بدولت امن و امان کی صورت حال بہت حد تک بہتر ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پولیس کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور کارکردگی کی بہتری کیلئے جو آلات چاہیں وہ پولیس کو دے دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میڈیا ہاؤسزکی سیکورٹی کیلئے خاص اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے واقعے کے بعد ایسا لگا کہ اگلے دن بہت کچھ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام اور سیکورٹی اداروں نے خوف کو توڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ثقافتی اور ادبی چیزوں کو بھی اجاگر کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو ایسے مواقعے دئیے جارہے ہیں کہ وہ برائی سے دور رہیں گے۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ مسائل حل کرنے کیلئے تمام لوگوں کا ساتھ چاہیے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ 2018 کے انتخابات کیلئے بھی کام کررہے ہیں اور میں گڈ گورننس کی مثال قائم کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہر 15 دن میں ایک اجلاس منعقدکیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ 22 اگست کے واقعے کے بعد بھی ہم نے پور ے سندھ اور خاص طور پر کراچی میں بھی الیکشن کروائے ۔انہوں نے کہاکہ قانون کے تحت مئیر کے جو بھی اختیارات ہوں گے انہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :