کرایہ داری اور ساؤ نڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف و رزی پر 18افرادگرفتار

جمعرات 25 اگست 2016 16:14

سرگودھا۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) پولیس نے کرایہ داری ایکٹ نظر انداز کرنے پر انجم ٹاؤن کے عنصر علی ، محمد ارشد ، گلشن کالونی کے نصر حیات ، عابد ندیم ، اولڈ سول لائن کے عنایت حسین ، یاسر ، ساہی وال کے حاجی جمال ، پرویز اختر ، دھریمہ کے محمد شہباز ، محمد اعظم ، 66شمالی کے اللہ داد خان ، صدیق ، فرید ، علی محمد ، 11جنوبی کے ذیشان ، ظفر ، استقلال آباد کالونی کے آصف ، افضل ، سیٹلائیٹ ٹاؤن ، بھلوال کے اشرف ، خواجہ اسلام ، مقام حیات کے ایوب انور ، الیاس ، ندیم کیخلاف مقدمات درج کرکے ان میں سے 7افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

اسی طر ح ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف و رزی پر مڈھ پر گنہ سے عالم ، جھاوریاں سے عدنا ن ، ریاض ، ناصر ، چک موسی سے ممتاز سمیت11افراد کو حراست میں لیکر مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :