سفاکیت کی انتہا ، لاہور کے رہائشی نے دوسری بیوی کے کہنے پر بیٹے کو قتل کر کے اغوا کا ڈرامہ رچا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 16:07

سفاکیت کی انتہا ، لاہور کے رہائشی نے دوسری بیوی کے کہنے پر بیٹے کو قتل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : لاہور کے رہائشی ایک شخص نے دوسری بیوی کے کہنے پر اپنے 5 سالہ بیٹے محمد احمد کو قتل کیا اور یہی نہیں 5 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کےبعد اس کے اغوا کا ڈرامہ بھی رچا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شالیمار رہائشی اسد نامی شخص نے اپنے 5 سالہ محمد احمد بیٹے کو دوسری بیوی کے کہنے پر دریا میں پھینک دیا جس کے بعد اسد نے اپنے بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ رچا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو قصور کی نہر سے برآمد کیا جس پر والد سے تفتیش کے دوران اس نے اپنے جُرم کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :