جدہ:کرائے کے مکانو ں کی قیمتوں میں 30فیصد تک اضافہ

جمعرات 25 اگست 2016 16:00

جدہ:کرائے کے مکانو ں کی قیمتوں میں 30فیصد تک اضافہ

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء ) : جدہ کی رینٹل مارکیٹ میں رہائشی مکانوں کے کرایوں میں 30فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔نئے مکانات کے کرایوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت سعودی عرب میں تعمیراتی سامان سیمنٹ ،سٹیل اور مزدوری بڑھنے سے ایک عام مکان کی لاگت میں کافی اضافہ ہو گیا ہے ۔ جس کو پورا کرنے کے لیے نئے تعمیر شدہ مکانوں کے کرائے بڑھے ہیں۔ ایک مالک مکان کا کہنا ہے کہ ایک ہی علاقے میں نئے اور پرانے مکان کے کرایوں میں 2000ریال سے لیکر 5000ریال تک کا فرق ہے ۔نئے مکانوں میں جدید سہولیات حاصل کرنے والے کرائے داروں کو زیادہ کرایہ دینا پڑتاہے ۔