کویت سٹی: دو خواتین نے غیرملکی سیلز مین کوباتوں میں لگا کر ہیرے کی انگوٹھی چرا لی

جمعرات 25 اگست 2016 15:41

کویت سٹی: دو خواتین نے غیرملکی سیلز مین کوباتوں میں لگا کر ہیرے کی انگوٹھی ..

کویت سٹی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء ) : کویتی پولیس ہیروں کی دکان سے پیش قیمت ہیرے کی انگوٹھی چرانے والی دوخواتین کی تلاش میں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دو نقاب پوش خواتین کویت میں موجود ہیروں کی مشہور دکان پر گئیں۔ انہوں نے دکان پر موجود ہندوستانی سیلز مین سے چکنی چپڑی باتیں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

سیلز مین کی توجہ جیسے ہی ہٹی تو مذکورہ خواتین میں سے ایک نے ہیرے کی ایک انگوٹھی چرالی۔

خواتین کے جانے کے بعد جب سیلز مین نے مذکورہ ڈبے میں دیکھا تو ایک انگوٹھی کم تھی ۔اس نے فوراََ اس کی اطلاع مالک کو دی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضع طور پر دیکھا جا سکتا تھا کہ کیسے نقاب پوش خواتین نے سیلز مین کو اپنی باتوں میں لگا کر انگھوٹی چرائی تھی ۔ جیولری شاپ کے مالک نے سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس کو جمع کروا دی ۔ کویتی پولیس نقاب پوش خواتین کی تلاش میں سرگرداں ہے۔