شارجہ: ایشیائی نے شہری اخراجات پورے کرنے کے لیئے بیوی کو جسم فروشی کرنے پر مجبور کر دیا

جمعرات 25 اگست 2016 15:23

شارجہ: ایشیائی نے شہری اخراجات پورے کرنے کے لیئے بیوی کو جسم فروشی کرنے ..

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء ) : شارجہ میں مقیم ایک ایشیائی شہری کواخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی بیوی کوجسم فروشی کرنے کی ترغیب دینے پر گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی شہری نے شادی کے پانچ ماہ بعد ہی اپنی بیوی کو شارجہ بلا لیا ۔ شارجہ آنے کے کچھ روز بعد ہی اس نے اپنی بیوی سے جسم فروشی کا دھندہ کرنے کی بات کی انکار پر اس نے اپنی بیوی کو کہا کہ اخراجات پورے کرنے کے لیئے اسے یہ کرنا ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

خاتون نے عدالت میں بتایا کہ شوہر کی موجودگی میں بھی افراد آتے تھے. ایک اور ایسے ہی کیس میں ایشیائی شہری نے دس افراد پر بیوی سے زیادتی کرنے کی روپورٹ درج کروائی ۔ پولیس تحقیقات سے پتہ چلا کہ شوہر نے ایک شخص سے اپنی بیوی سے جسم فروشی کرنے کے عوض رقم لی تھی ۔ لیکن شخص اپنے ساتھ دس ساتھیوں کو بھی لے آیا جس پر ایشیائی شہری اور دوسرے افراد کے درمیاں جھگڑا ہو گیا۔ پولیس نے تفتیش میں تمام ملزمان نے واقعہ سے لا علمی کا اظہار کیا ہے ۔ خاتون نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کے شوہر نے اخراجات پورے کرنے کے لیئے اسے جسم فروشی کرنے پر آمادہ کیا۔ شوہر نے بیوی کے الزام کی تردید کی ہے ۔ شارجہ پولیس نے عدالت سے دونوں مقدمات کے ملزمان پر سخت دفعات لگانے کی درخواست کی ہے ۔