امن کے فروغ اور معاشی تعاون سے خطے میں استحکام اور ترقی کے مقاصد کا حصول ممکن ہے‘ سارک ممالک کیلئے ضروری ہے کہ سارک ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں

سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کا آٹھویں سارک وزراء خزانہ کانفرنس کی تقریب سے خطاب

جمعرات 25 اگست 2016 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا ہے کہ امن کے فروغ اور معاشی تعاون سے خطے میں استحکام اور ترقی کے مقاصد کا حصول ممکن ہے‘ سارک ممالک کے لئے ضروری ہے کہ سارک ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ جمعرات کو آٹھویں سارک وزراء خزانہ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا کہ امن کے فروغ اور معاشی تعاون سے خطے میں استحکام اور ترقی کے مقاصد کا حصول ممکن ہے۔

سارک ملکوں کیلئے ضروری ہے کہ سارک ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شرح نمو گزشتہ آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر ہے اور تمام معاشی اشاریے مثبت اور زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کامیابی سے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کررہ اہے۔ اس موقع پر بھوٹان کے سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ دہرے ٹیکسوں کا خاتمہ کرکے تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔

بھارتی سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ روابط کے فروغ کیلئے سارک موٹر وہیکل اور سارک ریلویز معاہدہ ضروری ہے۔ سارک ملکوں میں ٹیرف نان ٹیرف رکاوٹیں ختم ہونی چاہئیں۔ قبل ازیں سیکرٹری خزانہ مالدیپ نے کہا کہ سارک ممالک سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کریں اور نیپال کے سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ کر خطے میں غربت ختم کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :