نصیرآباد‘سیکیورٹی فورسزکاکامبنگ آپریشن‘5دہشت گردمارے گئے‘ٹھکانے تباہ

جمعرات 25 اگست 2016 15:02

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) چھترکے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن میں 5دہشت گردمارے گئے۔تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ شرپسند مارے دیئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے۔ہلاک ہونے والے شرپسندوں کی لاشوں کو چھتر پولیس کے حوالے کردیا گیا جہاں سے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیاگیا۔ دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :