ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ گرین اٹک کے نام سے ضلع اٹک میں شروع کی گئی شجر کاری مہم پر تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 25 اگست 2016 14:58

اٹک ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست - 2016ء ) ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ گرین اٹک کے نام سے ضلع اٹک میں شروع کی گئی شجر کاری مہم پر تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے اور اور پودوں کو لگانے کا کام جاری ہے،انہو ں نے کہا کہ اس شجر کار ی مہم کا جو حدف مقرر کیا گیا اس کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا ،اس شجر کاری کی تکمیل کے بعد بھی اس کی نگہداش کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں اور پودوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے ان خیالات اظہار انہو ں نے گرین اٹک کے نام سے شروع کی گئی شجرکاری مہم پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،ڈی سی او رانا اکبر حیات نے کہا کہ اس گرین اٹک مہم کے افتتاح کے موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا تھا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر کوشش کی جائے گی ،میں امید کرتا ہوں کہ یہ مہم پوری طرح جس محنت اور جذبے سے جاری و ساری ہے اس کو مقررہ وقت پر مکمل کر لیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ جس طرح ضلع اٹک کو صوبے کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں لانے کے لئے کوششیں جاری ہیں اسی طرح اس کو سرسبز و شادات بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اس مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو لگانے کے لئے جو پودے دیئے جارہے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ ان پودوں کو لگانے کے لئے انہیں ضروری راہنمائی اور معاونت دی جائے تاکہ ان پودوں میں ضائع ہونے کا تناسب کم سے کم ہو۔

متعلقہ عنوان :