مرکزی صدرتحریک استقلال رحمت خان وردگ نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے یہ ایک ایسا گلدستہ ہے جس میں مختلف قومیتوں کے افراد بستے ہیں

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 25 اگست 2016 14:58

اٹک ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست - 2016ء ) مرکزی صدرتحریک استقلال رحمت خان وردگ نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے یہ ایک ایسا گلدستہ ہے جس میں مختلف قومیتوں کے افراد بستے ہیں میڈیا ہاؤسسز میں جو ہوا اور صحافیوں اور فوٹو گرافر کے ساتھ ہوا اور اس کے مناظر پوری قوم نے ٹیلی ویژن پر دیکھے، کراچی ایسے واقعات کا بار بار متحمل نہیں ہو سکتا،ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹیلی فونک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ کوئی بھی محب وطن پاکستان کی آزادی ،خود مختاری اور سا لمیت کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتا مگر جس طرح پاکستان کے خلاف نعرے لگوائے گئے وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،انہوں نے کہا کہ میڈیا نے عوام میں شعور بیدار کیا ہے،اہل صحافت پر تشدد اور میڈیا ہاؤسسز پر یلغار کر کے آزادی ٴ اظہارِ رائے کا گلا گلا گھوٹنے کی کوشش کی گئی،انہوں نے کہا کہ ہر شخص اور ادارے کواپنی بات کر نے کی آزادی ہے ،مگر میڈیا پرمن پسند کوریج کے لیے دباؤ ڈالنا غیر جمہوری اور غیر اخلاقی عمل ہے ،ہم اس طرزعمل کی شدید مذمت کر تے ہیں اور تمام صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کر تے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :