ضلعی انتظامیہ کراچی کے افسران کیلئے کمشنر کراچی کی ہدایت پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

جمعرات 25 اگست 2016 14:57

کراچی ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کراچی پر بڑھتی ہوئی ذمے داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے اور انہیں دیئے گئے ہدف کے حصول میں کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ انتظامی افسران کو متعلقہ ذمے داریوں کے حوالے سے مکمل قانونی آگاہی اور شعور حاصل ہو اس کے لئے تربیتی ورکشاپ اور پروگرام انتہائی ضروری ہیں۔

جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل کمشنرکراچی (ٹو) روبینہ آصف نے کمشنر کراچی کی ہدایت پر سپرا (SPPRA)کی مدد سے ضلعی انتظامیہ کیلئے منعقدہ دوروزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی روز مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکاء میں تقریب تقسیم اسناد کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس سپرا (SPPRA)، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وماحولیات برائے کمشنر کراچی ، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ کمشنرکراچی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، ایڈیشنل کمشنر کراچی محترمہ روبینہ آصف نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ ضلعی انتظامیہ کراچی کے افسران کیلئے کمشنر کراچی کی ہدایت پر دوزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام متعلقین کی پیشہ وارانہ صلاحتیں اجاگر کرنے میں کلیدی کردار اداکریگا، انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی نے خصوصی طور پر ہدایات دی ہیں کہ تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کراچی کے افسران کی تربیت کے حصول تک اس طرح کی تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ جاری رکھا جائے. سپرا (SPPRA) قوانین سے متعلق آگاہی سے تمام متعلقہ افسران میں پروکیورمنٹ کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے سلسلے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگی اور ان کے اعتماد میں اضافہ کا بھی باعث ہوگی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ورکشاپ کے چیف آئرگنائزر، ڈائریکٹر پلاننگ ڈویلپمنٹ و ماحولیات برائے کمشنر کراچی سید محمد شکیب نے کہا کہ کمشنر کراچی آفس نے یہ محسوس کرتے ہوئے کہ حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کراچی ترقیاتی اور روز مرہ کے انفرا اسٹکچرز سہولیات کی نگرانی کی ذمے داریوں میں روز مرہ معمول کی ذمے داریوں کے علاوہ دن بدن اضافہ ہورہاہے لہذا سپرا کے جو قوانین 2006سے لاگو ہیں اس حوالے سے متعلقہ افسران میں کلی طور پر آگاہی ضروری ہے اس تناظر میں پہلا دوروزہ تربیتی ورکشاپ سپرا (SPPRA) کی مدد سے منعقد کیاگیا جس میں ضلعی انتظامیہ کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے افسران نے تربیت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

آخر میں ایڈیشنل کمشنرکراچی محترمہ روبینہ آصف ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیوکراچی عبدالستار ہکڑو ، اسسٹنٹ کمشنر مراد میمن اقبال میرانی ، کمشنر آفس کے سپرنٹنڈنٹ عرفان حسین ، سید واجد حسین کے علاوہ دیگر اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز اور شرکاء کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :