ڈی سی او آفس اٹک میں ایک اعلی سطحی اجلاس وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی صدارت میں منعقد ہوا

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 25 اگست 2016 14:56

اٹک ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست - 2016ء ) ڈی سی او آفس اٹک میں ایک اعلی سطحی اجلاس وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈی سی او رانا اکبر حیات ، ای ڈی او ایف اینڈ پی ملک طارق رحیم،ڈی او پلاننگ جاوید بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ دیگر ای ڈی اوزضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن )محمدسلیم شہزاد،اٹک اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں ضلع میں صحت تعلیم اور روڈز کے علاوہ دیگر سکیموں کی اپگریڈیشن پر غور کیا گیا،اجلاس میں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بتایا ضلع اٹک کے آٹھ دیہاتوں کو قدرتی گیس کی فراہمی کی منظوری ہوگئی ہے اور اس پر کام بہت جلد شروع ہو جائے گا ․ اس کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں نئے بلاکس کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع ہو جائے گا اورپیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی اٹک کیمپس میں نئی کلاسوں کا اجراء بہت جلد ہو گا ، اس کے علاوہ صوبے میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور کیا گیا،اس کے علاوہ اجلاس میں سکولوں کی اپ گریڈیشن اور ضلع میں شاہراؤں کی تعمیر و مرمت پر کاموں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ ضلع اٹک کی تعمیر وترقی کے لئے جن سکیموں پر کام شروع کیا گیا ہے، ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور کام کے معیار اورکوالٹی میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے اور یہ ترقیاتی کام اپنے معیار کے اعتبار سے مثالی ہونے چاہیں،انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران اور منتخب نمائیندے ان منصوبوں پر جا کر ان کا معائینہ کریں اور کام کی بروقت تکمیل اور اور معیار کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ کام صحیح نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کو بلیک لسٹ کیا جائے ،انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی کاموں کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے ان کے مکمل ہونے کے بعد انشاء اللہ ضلع اٹک میں آپ کو واضع تبدیلی نظر آئے گی جس سے اٹک کے عوام کی بنیادی سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور اس مسائل زدہ علاقہ میں بڑے شہروں کے مقابلے سہولیات میسر ہوں گی،انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور محمدشہباز شریف قیادت میں جو ترقی کا سفر شروع ہوا ہے اس کی تکمیل سے ملک میں واضع تبدیلی نظر آنے لگی ہے اور سازشی عناصر پہلے کی طرح ناکامی سے دوچار ہوں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا اعتماد موجود ہ قیادت پر مزید مضبوط ہو رہا ہے اور آنے والے وقت میں ہماری جماعت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مزید کامیاں حاصل کرے گی ۔