ٹیوب ویل پمپ اکھاڑنے کا تنازعہ دو افراد زخمی

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 25 اگست 2016 14:55

اٹک ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست - 2016ء ) ٹیوب ویل پمپ اکھاڑنے کا تنازعہ دو افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق فضل داد ولد کرم خان قوم اعوان سکنہ تربیٹھی نے تھانہ باہتر میں بیان دیا ہے کہ میں مویشی چرا رہا تھا اسی اثنا میں طاہر ،ابرار ،آصف آگئے پمپ اکھاڑنے شرو ع کیے اسی دوران حکم داد نے ان کو منع کیا ،حکم داد ٹریکٹر کے پاس پہنچا میں بھی ان کے پاس پہنچ گیا رحمت خان عنایت خان مسلح پسٹل ،شوکت مسلح کلہاڑی ،یعقوب مسلح چھری ،ظہیر مسلح چھری ،دانش خان،اسد خان مسلح ڈنڈا سوزوکی میں سوار ہوکر آگئے طاہر ،طاہر ،سجاد ،اسد نے ڈنڈوں سے وار کرکے مجھے زخمی کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :