اعلیٰ نسل کا گھوڑا چوری کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 25 اگست 2016 14:54

اٹک ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست - 2016ء ) اعلیٰ نسل کا گھوڑا چوری کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق ایوب ولد نذیر شاہ سکنہ افغانستان حال بھوئی گاڑ نے تھانہ صدر حسن ابدال نے بیان دیا ہے کہ میں نے ایک عدد راست گھوڑا رکھا ہوا ہے جس کی مالیت 80ہزار روپے ہے رات کو چور میر اگھوڑا لے گئے مجھے معلوم ہوا کہ میرا گھوڑا عطاء اللہ نے چوری کیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :