اسسٹنٹ کمشنر اٹک فاطمہ بشیر کا ہوٹلوں اور بیکریوں پر چھاپہ، بھاری جرمانے عائد، انجمن تاجران کی جرمانوں کے خلاف ہڑتال

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 25 اگست 2016 14:54

اٹک ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست - 2016ء ) اسسٹنٹ کمشنر اٹک فاطمہ بشیر کا ہوٹلوں اور بیکریوں پر چھاپہ، بھاری جرمانے عائد، انجمن تاجران کی جرمانوں کے خلاف ہڑتال ،اسسٹنٹ کمشنر اٹک فاطمہ بشیرنے عوامی شکایات پر بازا ر کا دورہ کیا ، اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ بشیر نے عوامی شکایت پر مختلف ہوٹلوں اور بیکروں پر ناقص صفائی ،گندگی ،ہونے پر چھاپے مارے بٹ ہوٹل فوارہ چوک پر 80ہزار روپے ،سٹینڈرڈ بیکری فوارہ چوک 50ہزار روپے جرمانہ ، شیریں محل بیکرز 30ہزار ،الحمراء بیکرز 30ہزارجرمانہ ،شنواری ہوٹل پیپلز کالونی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ، اس اقدام کے خلاف احتجاجاً انجمن تاجران کی کال پر بازار کو شٹر ڈاؤن کرادیا ، تالہ بندی کرادی اور انتظامیہ کے خلاف ہڑتال کر تے ہوئے اور جرمانے واپس کرنے کا مطالبہ کیا اور فوارہ چوک میں احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پر صدر انجمن تاجران راشدا لرحمن خان نے تین روز قبل چارج سنبھالنے والی اے سی اٹک کی جانب سے تاجروں پر بھاری جرمانوں کو تاجروں کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے جرمانوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ،تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کے اس ظالمانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جرمانوں کی واپسی کا مطالبہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر اٹک نے میڈیا کو بتایا کہ عوامی شکایت پر میں نے شہر کا دورہ کیا دوران چیکنگ کئی ہوٹلوں اور بیکرز پر صفائی کا کوئی انتظام نہ تھا اور جو لوگ کام کررہے تھے ان کو باقاعدہ لباس نہ پہنایا گیا تھا مٹھائی کی دوکانوں میں مکھیاں مری پڑیں تھیں اور جگہ جگہ جالے لٹک رہے تھے جس پر میں نے حکومت پنجاب کی ہدایت جرمانے کیے ہیں اگر شہر میں دوکانداروں نے صورتحال کو بہتر نہ کیا اور حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق معاملات کو درست نہ کیا تو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ ہوگی اور مرتکب افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کی باقاعدہ رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوائی جائے گی اگر کسی بھی سیاسی شخصیت نے ہمارے کام میں اثر انداز ہونے کی کوشش کی توان سے بھی نمٹ لیا جائے گا جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو اقدام اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے مذکورہ بالا تمام ہوٹل مالکان اور بیکری والوں نے انت مچا رکھی تھی اگر روزانہ کی بنیاد پر اگر چیک کیاجائے تو نہ صرف صفائی کا انتظام بہتر ہوگا بہتر ریٹس پر غریب افراد کو اشیاء کی خریداری میں مدد مل سکے گی