دبئی: کھانے کی ڈش میں کاکروچ نکلنے پر ریسٹورینٹ سِیل

جمعرات 25 اگست 2016 14:53

دبئی: کھانے کی ڈش میں کاکروچ نکلنے پر ریسٹورینٹ سِیل

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء ) : دبئی میونسیپیلٹی حکام نے شاپنگ مال کے فوڈ کورٹ کے نجی ریسٹورینٹ کے کھانے میں کاکروچ نکلنے پر بھاری جرمانہ اور ریسٹورینٹ کو غیر معینہ مدت کے لیئے سِیل کر دیاہے ۔ میونسیپیلٹی حکام نے دبئی کے رہائشی بوبی ناصر کی شکایت پر ریسٹورینٹ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بند کر نے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ناصر نے کھانے میں کاروچ نکلنے کے بعد اس کی تصاویرمیونسپیلٹی حکام کو دکھائیں ۔ ریسٹورینٹ کے ورکر نے نام ظاہر نہ کرنے پر نے مقامی اخباری نمائندے کو بتایا کے ہمارا فرنیچر بڑا پرانا ہے ۔ہمیں متعدد دفعہ اس کو بدلنے کے احکامات بھی ملے ہیں ۔لیکن مالکان اس پر توجہ نہیں دے رہے تھے ۔ پرانے فرنیچر کی وجہ سے کیڑے مکوڑے پیدا ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ بھی اسی کا نتیجہ ہے۔