چیف الیکشن کمشنر کی بدین میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے سندھ پولیس کو سیکورٹی کے جامع انتظامات کرنے کی ہدایت

جمعرات 25 اگست 2016 14:44

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے سندھ پولیس کو ضلع بدین میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کی مناسب نفری تعینات کرے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسرز نے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا تھا کہ مقامی پولیس پولنگ سٹیشنوں میں سیکورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔