بلاول بھٹوزرداری کی سندھ میں کامیاب ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو مبارکباد

نومنتخب نمائندوں کو شہری سہولیات شہریوں کو ان کی دہلیز پرفراہم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

جمعرات 25 اگست 2016 14:44

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو مبارکباد دی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کو تمام شہری سہولیات ان کی دہلیز پرفراہم کرنے کیلئے اقدام کرینگے۔

(جاری ہے)

پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے اور مقامی سطح پر نظم و نسق کا بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب ممبران اپنی ایسی بہترین کارکردگی پیش کریں جس سے یہ ثابت ہو کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام نے انہیں منتخب کر کے درست فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اقلیتوں کو سندھ کابینہ سمیت حالیہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین اور خواتین کی نشستوں پر پہلی بار نمائندگی دینے پر فخر ہے۔