چوہدری محمد یٰسین دھاندلی کا الزام لگانے سے قبل (ن) لیگ کے ووٹوں سے قائد حزب اختلاف کے حاصل عہدہ سے استعفیٰ دیں ،پھر دھاندلی کی بات کریں،سردار فاروق سکندر

جمعرات 25 اگست 2016 14:35

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) آزاد کشمیر کے وزیر مال کسٹوڈین و بحالیات سردار فاروق سکندر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یٰسین الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانے سے قبل ن لیگ کے ووٹوں سے قائد حزب اختلاف کے حاصل کیے گئے عہدہ سے استعفیٰ دیں اور پھر دھاندلی کی بات کریں یہ ان کا دوغلا پن ہے کہ دھاندلی دھاندلی کا واویلہ کرتے ہیں اور پھر بقول چوہدری یٰسین کے اگر یہ دھاندلی سے قائم ہونی والی حکومت اور اسمبلی ہے تو پھر وہ اس دھاندلی زدہ نظام کے اندر وہ اپوزیشن لیڈر بن کر کیوں مراعات حاصل کر رہے ہیں پی پی پی کی سیاست بھی جیالا کلچر ہے شازیہ اکبر ن لیگ کے ووٹوں سے اسمبلی ممبر منتخب ہوئیں پھر انہیں بھی مستعفی ہو جانا چاہیے جاوید بڈھانوی سب سے پہلے چوہدری یٰسین کو استعفیٰ دلوائیں پھر دھاندلی کے خلاف بات کریں نکیال میں غنڈہ گردی پیپلز پارٹی کے دور میں تھی ہم امن ، محبت اور بھائی چارہ بانٹ رہے ہیں الیکشن کے دوران جو چند واقعات رونما ہوئے ان میں ہم نے اپنے دو قریبی عزیز حمزہ اور عامر خود پولیس کے حوالے کیے اور ان پر FIR بھی کٹوائی جبکہ جس روز چوہدری یٰسین و دیگر وزراء کوٹلی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے اُسی روز نکیال منڈھیتر میں ہمارے کارکن لیاقت کو جیالوں نے تشدد کا نشانہ بنایاجو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی میں داخل ہے نکیال میں تشددتشدد اور انتقا م انتقام کی رٹ لگانے سے قبل اگر چوہدری یٰسین ، جاوید بڈھانوی ، مطلوب انقلابی ، شازیہ اکبر ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی میں لیگی کارکن لیاقت کی عیادت کر لیتے تو انہیں پتا چلتا کہ اصل حققیت کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن لیڈر چوہدری یٰسین اور ان کے ہمراہ پی پی پی کے سابقہ وزراء کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کوآزادکشمیرمیں جہاں وزیراعظم نوازشریف کی عوام ووطن دوست پالیسیوں اور سردارسکندرحیات خان کے تعمیروترقی کے کارناموں ووزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی انتھک محنت کے باعث کامیابی ملی وہاںآ زادکشمیرکی عوام نے پیپلزپارٹی کی بداعمالیوں،کرپشن، ڈی میرٹ ، برادری ازم کی سیاست کے باعث اور ایک عذاب جوان پرگزشتہ دس سال سے مسلط تھا کواتارنے کے لیے ن لیگ کوبھاری مینڈیٹ دے کر فتح سے ہمکنارکیا پی پی پی کوآزادکشمیرمیں جب بھی اقتدارملا لوٹ مار اور عوام کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں پانچ سالہ پی پی پی کادورسیاہ ترین اورظلم پرمبنی دورتھاملازمین کے انتقام اوربرادری ازم کی بنیادوں پرتبادلے کئے گئے میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئیں وزیراعظم راجہ فاروق حیدرانصاف پسنداورقانون وضابطے کے مطابق سسٹم چلانے والی شخصیت ہیں لیگی ورکرزکوتعاون کرناہوگاآزادکشمیرکوٹریک پرچلانے کے لیے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرناہونگے آزادکشمیرمیں اب ہوٹرزکی نہیں بلکہ عوامی خدمت کی سیاست چلے گی۔