دبئی میٹرو سروس 45 منٹ معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی

جمعرات 25 اگست 2016 14:18

دبئی میٹرو سروس 45 منٹ معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء ) : گزشتہ روز دبئی میٹرو ریڈ لائن کے مسافروں کو 45منٹ تک انتظار کا سامنا کر نا پڑا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے اوقات میں دبئی ریڈلائن میٹرو کی سروس تیکنیکی وجوہات کی بنا پر 45منٹ تک معطل رہی ۔ پانچ بجے میٹرو میں سوار ہونے والے افراد کا کہناتھا کہ میٹرو سروس تقریباََ5:55پر بحال ہوئی ۔

(جاری ہے)

ایک مسافر کا کہنا تھا کہ سروس معطل ہونے سے ہم تقریباََ آدھے گھنٹے سے زیادہ دبئی انٹر نیشنل فنانشل سنٹر اور ایمریٹ ٹاور اسٹیشن کے درمیاں رکے رہے۔

میٹرو کے بند ہونے سے متعدد اسٹیشنوں پر رش کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ میٹرو حکام کا کہنا ہے کہ تیکینکی بنا سروس معطل رہی لیکن اب خرابی کو دور کر دیاگیاہے.تمام ٹرینیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں.