پاکستان مخالف تقاریر ، ایم کیو ایم قائد کی تصاویر راتوں‌رات ہٹا دی گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 14:17

پاکستان مخالف تقاریر ، ایم کیو ایم قائد کی تصاویر راتوں‌رات ہٹا دی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : ملک مخالف تقاریر پر ایم کیو ایم قائد کی تصاویر ہتانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقاریر کے بعد عوام کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اب نائن زیرو اور اس کے اطراف سمیت مکا چوک ، عزیز آباد اور جناح گراؤنڈ کے اطراف سے بھی ایم کیو ایم قائد کی تصاویر اور بینرز ہٹا دئے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور اس کے اطراف میں بھی ایم کیو ایم کے قائد کی کوئی تصاویر او بینرز موجود نہیں ہیں۔