سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے امریکی خصوصی معاون پیٹرلوائے کی ملاقات

پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی لیکن امریکہ نے تسلیم نہیں کیا : اعزاز چوہدری

جمعرات 25 اگست 2016 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے امریکی خصوصی معاون پیٹرلوائے نے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سیاسی سطح پر موجود باہمی تعلقات کا جائزہ لیا سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت پاکستان میں دہشتگرد گروپوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ، لیکن امریکا نے پاکستان کی موٴثر کوششوں کو تسلیم نہیں کیا ، پاکستان اور امریکا باہمی فائدے کیلئے تعاون کو فروغ دیں۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے امریکی خصوصی معاون پیٹرلوائے نے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سیاسی سطح پر موجود باہمی تعلقات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور تعاون ضروری ہے ، آپریشن ضرب عضب کے ذریعے فاٹا میں دہشتگردون کے ٹھکانوں کو ختم کرنے میں کامیابی ملی۔

(جاری ہے)

حقانی نیٹ ورک سمیت پاکستان میں دہشتگرد گروپوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی، پاکستان اپنی سرزمین دوسرے ملک کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

ڈاکٹر پیٹرلوائے نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عوام اور مسلح افواج کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں ، خطے میں امن اور استحکام کیلئے دونوں ممالک کو ملکر کوششیں جاری رکھنا ہونگی ، دہشتگردی کا خاتمہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے

متعلقہ عنوان :