پاک افغان سرحدچمن بارڈر پر ”کومبنگ آپریشن“8 دہشت گرد گرفتار

جمعرات 25 اگست 2016 14:15

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست۔2016ء) سیکورٹی فورسز نے چمن کے علاقے میں کومبنگ اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران 8 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔ بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر چمن کے علاقے میں کومبنگ اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کیے۔

سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 8 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد ہوا ہے جن میں راکٹ ، ڈیٹونیٹرز اور تیار بارودی سرنگیں شامل ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے گرفتار دہشتگردوں کو انٹیلی جنس ایجنسیز کے حوالے کر دیا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :