بیوی کی لاش اٹھا کر دس کلومیٹر چلنے والا بھارتی شخص، سوشل پر ویڈیو وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 14:09

بیوی کی لاش اٹھا کر دس کلومیٹر چلنے والا بھارتی شخص، سوشل پر ویڈیو وائرل

اڑیسہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک غریب بھارتی شخص اپنی بیوی کی لاش کو اسپتال سے اپنے کندھوں پر اُٹھا کر دس کلو میٹر تک چلتا رہا جبکہ اس شخص کے ساتھ اس کی 12 سالہ بیٹی بھی ماں کی موت پر روتی ہوئی بھاری قدموں سے باپ کے ساتھ چلتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق 42 سالہ دانا مہاجی کی اہلیہ ٹی بی کے مرض میں مبتلا تھی جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اس موذی مرض کے ہاتھوں اپنی جان گنوا بیٹھی۔

مہاجینے بتایا کہ میں غریب ہوں اور بیوی کی لاش 60 کلومیٹر دور گاؤں لیجانے کے لیے میں نے اسپتال انتظامیہ سے ایمبولینس دینے کی درخواست کی لیکن انتظامیہ نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں میری کوئی مدد نہیں کر سکتے لہٰذا میں نے اپنی بیوی کو لاش کو اپنے کندھے پر اٹھایا اور اپنی 12 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاؤں کی جانب چلنے لگا۔

(جاری ہے)

تھوڑا دور جا کر ایک ضلعی کلیکٹر نے مہاجی کی مدد کی اور ایمبولینس کا انتظام کیا۔

کلیکٹر کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک گورنمنٹ اسکیم کے تحت اسپتالوں کو ایسے افراد کی مدد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ مہاجی کی اپنی اہلیہ کو کندھوں پر اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئی جس پر صارفین نے مہاجی کی ہمت کی داد دیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کی اس بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :