کراچی میں چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ شپنگ ٹرمینل تکمیل کے قریب ‘بڑے بحری جہازوں کی رسائی ممکن ہو گی

پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں بننے والا ٹرمینل رواں سال کے اختتام سے قبل ہی کام شروع کر دیگا

جمعرات 25 اگست 2016 14:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) کراچی میں چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ شپنگ ٹرمینل تکمیل کے قریب ہے جہاں بڑے بحری جہازوں کی رسائی ممکن ہو گی۔پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں بننے والا ٹرمینل رواں سال کے اختتام سے قبل ہی کام شروع کر دیگاکراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ کیے گئے ایک معاہدے کے مطابق چینی کمپنی یہاں سرمایہ کاری کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ سب چین کے چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں توانائی اور سڑکوں کی تعمیر کے لیے 46 ارب ڈالر کے منصوبوں کا حصہ ہے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق زیادہ تر کام مکمل ہو چکا ہے باقی ماندہ پر کام جاری ہے اور افتتاح سے قبل سڑک بھی مکمل کر لی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ایک مال برداری کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو عابد بٹ نے بتایا کہ پاکستان بہت عرصے سے پیچھے رہ گیا تھا لیکن اب اس نئے ٹرمینل کے قیام کے بعد ہمیں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :