راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں سرکاری ادارے نیسکام کی گاڑی کواغوا کرنے کی کوشش ناکام ‘ اغواکار خالی ہاتھ لوٹ گئے

گاڑی بنی پولیس نے تحویل میں لیکر پیر ودھائی پولیس کے حوالے کردی۔

جمعرات 25 اگست 2016 13:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) راولپنڈی کے مصروف ترین علاقے پیرودھائی سے نامعلوم افراد نے نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفکٹ کمیشن کی گاڑی کو اغوا کرلیا اور ساتھ لے جانے لگے گاڑی کواغوا ہوتا دیکھ کر دوخواتین نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی اور زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ، زخمی ہونے والی خواتین میں فرخندہ اور زینب شامل ہیں ‘ اغواکار ایک خاتون اور ڈارئیور کو اپنے ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے خیابان سرسید اور ملحقہ علاقوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ، سرچ آپریشن کے دوران بنی تھانے کی پولیس کو نیسکام کی گاڑی لاوارث حالت میں مل گئی جوکہ ٹریکر کے باعث بند ہوگئی تھی جنہوں نے گاڑی کو پیرودھائی پولیس کے حوالے کردیا اسی اثنا میں گاڑی کا ڈرائیور اور ایک خاتون بھی پیرودھائی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ‘ جہاں ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ادارے کی گاڑی خواتین ملازمین کی پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کیلئے استعمال کی جاتی ہے ‘ صبح جب ہم پیر ودھائی کے قریب خیابان سرسید اسٹاپ پرپہنچے تو وہاں پہلے سے موجود دو ملزمان اسلحے کے زور پر زبردستی گاڑٰی میں بیٹھ گئے اور ساتھ چلنے کو کہا ‘ کچھ دیر چلنے کے بعد اغواکاروں نے مجھے اور دوسری خاتون عاصمہ کو پیرودھائی قبرستان پراتار دیا اور گاڑی کو ساتھ لے گئے ، ڈرائیور کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے ہمیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا ان کامقصد نیسکام کی گاڑی کو اغوا کرنا تھا ، ڈرائیور کے بیان کی روشنی میں پولیس نے پیر ودھائی قبرستان اور اطراف کا محاصرہ کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :