واسع جلیل نے مجھے فون پر دھمکیاں دیں،سامنے آکر بات کریں پھر دیکھنا شیرنی کیا کرتی ہے ‘ارم عظیم فاروقی

بابر غوری نے پاکستان زندہ باد کی ٹوئٹ پر معافی مانگی ہے ‘ انٹرویو

جمعرات 25 اگست 2016 13:58

واسع جلیل نے مجھے فون پر دھمکیاں دیں،سامنے آکر بات کریں پھر دیکھنا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) ایم کیو ایم سے مستعفی ہونیوالی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ واسع جلیل نے مجھے فون پردھمکیاں دی ہیں،سامنے آکر بات کریں پھر بتاؤں گی کہ میں کیا کرتی ہوں ‘بابر غوری نے پاکستان زندہ باد کی ٹوئٹ پر معافی مانگی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ایم کیو ایم سے مستعفی ہونیوالی سیاسی رہنماء ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ واسع جلیل نے مجھے فون پر غلیظ باتیں کیں میں نے بھی پھر خوب سنائی ہیں ‘مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں ‘میں ہر جگہ جارہی ہوں کسی سے ڈرتی نہیں ہوں،سامنے آکر باتیں پھر دیکھیں میں کیا کرتی ہوں،میں ہرجگہ جارہی ہوں کسی سے کوئی ڈر نہیں ‘میں سید اور شیرنی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لندن رابطہ کمیٹی کیخلاف کراچی کی پوری ایم کیو ایم ہے ‘متحدہ قائد کو اپنا لیڈ ر مانتی تھی ان کی باتیں سن کر دکھ ہوا ہے،پاکستان کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں پھر معافی مانگ لی جاتی ہے ‘مصطفی کمال کو بھائی کہنے پر مجھے تین ماہ کیلئے معطل کیا گیا،بابر غوری نے پاکستان زندہ باد کی ٹوئٹ پر معافی مانگی ہے،احتجاجی کیمپ میں قائد کے کہنے پر شرکاء نے پاکستان کیخلاف نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :