دبئی: دبئی کی سکول بسوں میں نیا ٹریکنگ سسٹم نصب

جمعرات 25 اگست 2016 13:56

دبئی: دبئی کی سکول بسوں میں نیا ٹریکنگ سسٹم نصب

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء ) : متحدہ عرب امارات میں تعلیمی سال اگلے ہفتے سے شروع ہو رہا ہے ۔ تعلیمی سال کے شروع ہونے سے پہلے دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے دبئی کی سکول بسوں کو نئی ٹیکنالوجیسے لیس کر دیاہے ۔ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے سکول بسوں میں جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم نصب کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

دبئی کی متعدد سکول بسوں میں پہلے ہی سیٹلائٹ ٹریکنگ سسٹم نصب ہے لیکن اس منصوبے سے تما م سکول بسوں میں 100فیصد جی پی ایس سسٹم نصب کر دیاگیاہے ۔

اسکے علاوہ سکول بسوں میں نصب سیٹوں کے فاصلے کو بھی کم گیاہے ۔بڑی بسوں میں ایک طرف دو سیٹیں جبکہ دوسری طرف تین سیٹیں نصب کیں گئی ہیں۔ پچھلے سال پرانی بسوں میں 40 بچے سکول بس میں جاسکتے تھے ۔ اس سال انہی بسوں میں 60 بچے بیٹھنے کی گنجائش پیدا کی گئی ہے۔نئی سہولیات میں بس میں آتشزدگی کی صورت میں آگ بجھانے کے لیئے دو اضافی فائر سلنڈر لگائے ہیں۔