کراچی میں ایم کیو ایم کے مزید دفاتر ‘ سیل ‘ٹی وی چینل پر حملے میں ملوث دو خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا

جمعرات 25 اگست 2016 13:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) کراچی میں ایم کیو ایم کے مزید دفاتر کو سیل اورٹی وی چینل پر حملے میں ملوث دو خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے مختلف دفاتر پر رات گئے چھاپے مارے گئے۔

(جاری ہے)

پاک کالونی، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی میں واقع دفاتر کی پہلے تلاشی لی گئی ‘پھر ان دفاتر کو سیل کردیا گیا ‘اس سے قبل گلشن اقبال، گلستان جوہر میں واقعہ دفاتر بھی سیل کیے جاچکے ہیں ‘اب تک ایم کیو ایم کے 30 سے زائد دفاتر کو سیل کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نجی ٹی وی چینل پر حملے میں ملوث دو خواتین کو لائنز ایریا سے حراست میں لے لیا۔خواتین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔خواتین کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی-