متحدہ کو پاکستان سے آپریٹ کرنے کا فیصلہ مستقل ہے ‘ فاروق ستار

جمعرات 25 اگست 2016 13:52

متحدہ کو پاکستان سے آپریٹ کرنے کا فیصلہ مستقل ہے ‘ فاروق ستار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ڈپٹی کنوینئر اور پارٹی کے سینئر رہنما فاروق ستار نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے فیصلے پاکستان سے کرنے کا فیصلہ مستقل بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ایک انٹرویو میں فاروق ستار نے کہا کہ یہ ایک مستقل مسئلہ تھا جس کا مستقل حل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام فیصلے اور پالیسی سازی پاکستان سے ہوگی، لیکن مشورے ہم لندن سمیت پوری دنیا سے لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی سیاست کررہے ہیں اور پارٹی یہاں رجسٹرڈ ہے، لہذا فیصلہ بھی ہم نے ہی کرنے ہیں۔متحدہ رہنما نے کہا کہ لندن کی رابطہ کمیٹی کو یہ بات ضرور معلوم ہے کہ ہم جو بھی فیصلے کرتے ہیں وہ قوم اور اپنے ووٹرز کے مفادات کو سامنے رکھ کر کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :