محکمہ واپڈا نے بجلی کے بلوں کی ریکوری کے لحاظ سے اضلاع کی بنیاد پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنے کا شیڈول مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 25 اگست 2016 13:34

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء ) محکمہ واپڈا نے بجلی کے بلوں کی ریکوری کے لحاظ سے اضلاع کی بنیاد پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنے کا شیڈول مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے واپڈا ذرائع کے مطابق جس ضلع میں بجلی کے بلوں کی ریکوری 100% ہوگی اور وہاں پر بجلی چوری کی وارداتیں بھی نہ ہونے کے برابر ہوں اس ضلع میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 1 سے 3 گھنٹے کیا جائیگا جبکہ جن علاقوں میں بلوں کی ریکوری 50 سے 70 فیصد ہوگی ان علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیدنگ 4 سے 6 گھنٹے کی جائیگی اور اسی طرح 30 سے 40 فیصد ریکوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ 10 سے 14 گھنٹے کی جائیگی اس کا مقصد ایسے صارفین کو سہولتیں فراہم کرنا ہے جو بجلی کے بل نہ صرف باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں بلکہ ان کے بلوں کی ادائیگی بھی 100% ہے اور ان کے علاقوں میں بجلی چوری کی وارداتیں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں اس سے ایسے لوگوں کو بلوں کی ادائیگی کرنے کا شوق پیدا ہوگا اور واپڈا کو بہتر ریکوری ہوگی جس سے وہ اپنے اخراجات پورے کرسکے گا۔

متعلقہ عنوان :