پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد کئے جانیوالے ٹیکسوں کے باعث سرمایہ کاروں نے پراپرٹی کے کاروبار سے سرمایہ نکال کر سونا خریدنا شروع کردیا

پراپرٹی کے ریٹ کم ہونا شروع ہوگئے جبکہ سونے کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 4 سے 5 ہزار روپے فی تولہ سونے میں اضافہ

جمعرات 25 اگست 2016 13:29

پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد کئے جانیوالے ٹیکسوں کے باعث سرمایہ ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء ) پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد کئے جانیوالے ٹیکسوں کے باعث سرمایہ کاروں نے پراپرٹی کے کاروبار سے سرمایہ نکال کر سونا خریدنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے پراپرٹی کے ریٹ کم ہونا شروع ہوگئے جبکہ سونے کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 4 سے 5 ہزار روپے فی تولہ سونے میں اضافہ دیکھا گیا ہے سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس خریدتے اور فروخت کرتے وقت دینے سے سرمایہ کاروں کا نفع ضائع ہورہا ہے جس کی وجہ سے پراپرٹی کا کاروبار کرنیوالے لوگوں کی اکثریت نے سونے کی خریداری سمیت دیگر اشیاء کو لینے میں دلچسپی ظاہر کرنا شروع کردی ہے جس سے پراپرٹی کے ریٹ نیچے آنا شروع ہوگئے ہیں سرگودھا میں جدید سہولتوں سے آراستہ ٹاؤنز میں ٹیکس لگنے سے قبل فی مرلہ 4 سے 5 لاکھ روپے میں فروخت ہورہا ہے اب ان ٹاؤنز میں خریداروں کی عدم دلچسپی کے باعث ریٹ کی قیمتوں میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے فی مرلہ قیمت کم ہونا شروع ہوگئی ہے اس کے باوجود خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے۔

متعلقہ عنوان :