سکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحدپر چمن کے علاقہ میں انٹیلی جنس اور کومبنگ آپریشن‘ 8 دہشتگرد گرفتار‘اسلحہ اور گولہ وبارود کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد

جمعرات 25 اگست 2016 13:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدپر چمن کے علاقہ میں انٹیلی جنس اور کومبنگ آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد گرفتار کرلئے جبکہ اسلحہ اور گولہ وبارود کا بھاری ذخیرہ بھی برآمدکرلیا گیا-آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پرچمن کے علاقہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن جبکہ ایک الگ کومبنگ آپریشن کر کے 8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا-فورسز نے اسلحہ وگولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کرلیا ہے جس میں دھماکہ خیز مواد ‘تیار بارودی سرنگیں‘راکٹس اور ڈیٹوٹینٹرز شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :