بالی وڈ کے کنگ خان نے پشاورمیں‌2 پشاوری چپلوں‌کا آرڈر دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 13:19

بالی وڈ کے کنگ خان نے پشاورمیں‌2 پشاوری چپلوں‌کا آرڈر دے دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے پشاور کی مشہور مارکیٹ میں دو پشاوری چپلوں کا آرڈر دے دیا ہے۔ پاکستان کے شہر پشاور میں پشاوری چپلوں کی خصوصی مارکیٹس موجود ہیں جہاں چمڑے اور دیگر میٹیریل کے استعمال سے پشاوری چپلیں آرڈر پر بھی تیار کی جاتی ہیں۔ تاہم ان پشاوری چپلوں کی دھوم پاکستان ہی میں نہیں بلکہ ہمسایہ ممالک میں بھی سنائی دینے لگی ہے جس کا ثبوت بالی وڈ کے کنگ خان کا پشاور کی مارکیٹ میں دو پشاوری چپلوں کو آرڈر ہے۔

پشاور کی ایک معروف دکان کے مالک نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی آنے والے فلم ”رئیس“ میں انہوں نے پشاوری چپل ہی پہنی ہے جسے یہیں سے تیار کر کے بھجوایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی جانب سے دو مزید پشاوری چپلوں کو آرڈر ملا ہے تاہم ایک پشاوری چپل ہم نے ان کے لیے بطور تحفہ تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

چپلوں سے متعلق بتاتے ہوئے دکان کے مالک نے مزید کہا کہ ان میں سے ایک چپل کو خصوصی طور پر ہرن کی کھال سے تیار کیا گیا جبکہ باقی دو چپلوں کو کالے اور گہرے بھورے رنگ میں تیار کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کے لیے بھی ٹائیگر پرنٹ والی خصوصی پشاوری چپل تیار کی گئی تھی جبکہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان بھی پشاور میں ہی تیار کردہ پشاوری چپلیں پہنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :