دبئی: غیر ملکی مزدور کا 1,000,000درہم کا انعام

جمعرات 25 اگست 2016 13:14

دبئی: غیر ملکی مزدور کا 1,000,000درہم کا انعام

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء ) : دبئی کی نجی تعمیراتی کمپنی میں 1300درہم ماہانہ پر کام کرنے والے غیرملکی مزدور کی زندگی میں اس وقت خوشیاں ہی خوشیاں بھر گئیں ۔جب اسکا العنصاری ریوارڈ سکیم میں 1,000,000 درہم انعامی سکیم میں پہلا انعام نکلا آیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی نجی تعمیراتی کمپنی کے ہندوستانی ملازم نے العنصاری منی ایکسچینج سے اپنے ملک 1,116درہم کی رقم بجھوائی تھی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اس کو منی ایکسچینج کی انتظامیہ کی طرف سے ایک رئفل ٹکٹ دیا گیا۔ ہندوستانی شہری کا کہناہے کہ وہ ہر دفعہ العنصاری ایکسچنج کے ذریعے ہی اپنی رقم بجھواتا تھا۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ پہلے تو اسے یقین ہی نہیں آیا کہ اس نے اتنی بڑی انعامی رقم جیتی ہے ۔ لیکن کمپنی انتظامیہ نے اسے جب باقاعدہ فون کیااور متعلقہ دفتر آکر ملنے کا کہاتو اسے یقین ہوا کہ واقعی اسکا 1ملین درہم کا انعام نکلا ہے۔ ہندوستانی شہری اس رقم سے اپنے شہر میں بڑا شاپنگ سنٹر بنانا چاہتا ہے ۔