امجد صابری قتل کیس ، مقامی عدالت نے جیل میں‌قید ملزم سے تفتیش کی اجازت دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 13:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امجد صابری قتل کیس میں مقامی عدالت نے جیل میں قید ملزم سے تفتیش کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

ملزم عبد اللہ عرف دانش موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں جیل میں قید ہے۔ تفتیشی افسر نے مقامی عدالت میں ملزم سے تفتیش کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست دائر کر رکھی تھی جسے مقامی عدالت نے منظور کرتے ہوئے جیل میں قید ملزم سے تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :