گلوکار امانت علی کے گیت ”پردیسیہ“ کی میوزک ویڈیو ”باما“ کیلئے نامزد

جمعرات 25 اگست 2016 13:00

گلوکار امانت علی کے گیت ”پردیسیہ“ کی میوزک ویڈیو ”باما“ کیلئے نامزد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست۔2016ء) گلوکار امانت علی کے گیت ”پردیسیہ“ کی میوزک ویڈیو بگ ایپل میوزک ایوارڈ (باما) کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔بگ ایپل میوزک ایوارڈ سالانہ ایوارڈ تقریب ہے جو وسطی ایشیا، کاکیشیا اور مشرق وسطیٰ کے گلوکار و موسیقار کے گیتوں کو عالمی سطح پر اعزاز دیتا ہے اور اس کا بنیادی مقصد ان خطوں میں موسیقی کی ثقافتی جہت کو فروغ دینا اوراس سے متعلق زیادہ سے زیادہ شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔

امانت علی 2007 میں بھارت موسیقی مقابلہ ”سا رے گاماپا “ کے ذریعہ نمایاں طور پر موسیقی کے میدان میں نظر آئے جب کہ اس سے قبل بھی وہ موسیقی سے وابستہ تھے۔ امانت نے اب تک مختلف چینلز پر نشر ہونے والے ڈراموں کے مرکزی گیت بھی گائے ہیں جن میں ہر لمحہ زندگی، دلفریب، لاڈوں میں پلی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ امانت لیجینڈری پاکستانی گلوکار و موسیقار میڈم نورجہاں، استاد ماسٹر عبداللہ جی اور استاد نصرت فتح علی خان کے مشہور و معروف گیتوں کو گا کر ان شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رواں سال باما ایوارڈز کا انعقاد ستمبر میں دبئی میں کیا جارہا ہے۔دوسری جانب امانت علی کے نئے میوزک سنگل ”تیرا ذکر“ کی ریلیز کی تیاریاں کی جارہی ہیں ان کی آواز ہدایت کار جاوید بشیر کی نئے آنے والی رومانس اور مزاح سے بھرپور فلم”تیری میری لو اسٹوری“ میں بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :