عمان: ہندوستانی نرس کے قتل کے شعبے میں گرفتار شوہر کو عدم ثبوتوں پر رہا کرنے کا حکم

جمعرات 25 اگست 2016 12:51

عمان: ہندوستانی نرس کے قتل کے شعبے میں گرفتار شوہر کو عدم ثبوتوں پر ..

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء ) : عمان میں مقیم ہندوستانی خاندان کی 25 سالہ نرس کے قتل میں ملوث شوہر کو گزشتہ روز عدالت نے عدم ثبوتوں کی بنا پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمان کے ایک ہسپتال میں ملازمت کرنے والی خاتون کو 21اپریل کے دن کسی نے آہنی آلے سے قتل کر دیاتھا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر اسکے مبعینہ شوہر پر شعبہ ظاہر کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

عدالت نے گزشتہ روز عدم ثبوت کی بنا پر ہندوستانی نرس کے شوہر کو رہا کرنے کا حکم دیاہے ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ اس کیس میں انویسٹیگیشن جاری رہیں گی ۔ نرس کے قتل میں ملوث اصل مجرم کو سزا ضرور ملے گی۔واضع رہے کہ نرس قتل کے وقت چار ماہ کی حاملہ بھی تھی۔عمان میں قتل کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں ۔ 2015میں صرف چھ قتل کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ۔ اسلیئے ہندوستانی نرس کا قتل پولیس کے لیئے ایک امتحان ہو گا۔