کترینہ کا رنبیر کے لئے اپنا کیرئیر تک قربان کرنے کا انکشاف

کترینہ نے رنبیرکی خاطر فلمیں بھی سائن کرنا چھوڑدیں تھیں اورجلد شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتی تھیں

جمعرات 25 اگست 2016 12:51

کترینہ کا رنبیر کے لئے اپنا کیرئیر تک قربان کرنے کا انکشاف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست۔2016ء) گزشتہ کئی برسوں تک کترینہ اور رنبیر کی دوستی اورپھر منگنی سے لے کر شادی تک کی خبریں گرم رہیں لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ یہ پریمی جوڑا الگ ہوگیا تاہم اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ کترینہ کیف اپنی محبت کو پانے کے لیے کیرئیر تک قربان کرنے کو تیار تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اوررنبیرکپورکی علیحدگی کے بعد متعدد خبریں سامنے آئیں جہاں کبھی ان کی جانب سے اپنا رشتہ ختم ہونے کا برملا اظہاربھی کیا گیا جب کہ کبھی اس بات کونظر انداز بھی کیا گیا تھا اورکبھی دونوں کی طرف سے اپنا رشتہ ختم ہونے پر افسوس کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ رنبیرکی محبت میں اس قدرگرفتارہوچکی تھیں کہ وہ ان کے اپنا کرئیربھی داوٴ پرلگانے کے لیے تیارتھیں جہاں انہوں نے اپنے گہرے دوست رنبیرکی خاطر فلمیں بھی سائن کرنا چھوڑدیں تھیں اورجلد ازجلد ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنا بھی چاہتی تھیں جو جھوٹی اوربے بنیاد افواہوں کے باعث نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکاراپنی نئی آنے والی فلم “جگا جاسوس” کی پروموشن سے قبل ہی اداکارہ کے ساتھ سارے غلط فہمیوں کو دورکرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی نئی فلم پران کی سابق دوستی کا کوئی اثرنہ ہو۔دوسری جانب کترینہ کیف کے ساتھ علیحدگی اورفلموں میں لگاتار ناکامی کے بعد اداکاررنبیر کپور نے بھی اپنی زندگی کے کچھ پہلووں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارنے سب سے پہلے شراب سے دوری اور سیگریٹ نوشی کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جب کہ رنبیرکپور نے اپنے گھر میں دیر رات تک ہونے والی پارٹیوں کا بھی اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :