لاس اینجلس فلم ” مکینک ری سرکشن “کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 25 اگست 2016 12:51

لاس اینجلس فلم ” مکینک ری سرکشن “کل سینما گھروں کی زینت بنے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست۔2016ء) لاس اینجلس میں ہالی وڈ ہیرو جیسن اسٹیتھم کی نئی فلم ”مکینک ری سرکشن “جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-گزشتہ روز اس فلم کے پریمیئر کا اہتمام ہوا۔ ریڈ کارپٹ پر دیگر اسٹارز بھی بھرپور جھلملاتے نظر آئے۔کہانی ہے آرتھر بشپ نامی شخص کی جو بیوی کے اغواکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے۔

(جاری ہے)

امیر ترین تین افراد کو ایسے قتل کرتا ہے کہ ان کا مرنا حادثہ سمجھا جاتا ہے۔فلم میں ایکشن ہیرو جیسن اسٹیتھم نے حقیقت سے قریب تر اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ جو لاس اینجلس میں سجے پریمئیر ایونٹ میں ساتھی اداکارہ جیسیکا البا اور دیگر ستاروں کے ساتھ خوب جھلملائے اس موقع پر اسٹار کاسٹ کا کہنا تھا کہ ایکشن کے متوالوں کو مکینک ریسرکشن بہت پسند آئے گی۔ ایکشن کرائم تھرلر مووی اس جمعے کو نمائش کیلئے سنیماوٴں میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :