پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین مصطفی کمال نجی دورے پر دبئی رانہ ، اہم شخصیات سے ملاقات کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 12:45

پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین مصطفی کمال نجی دورے پر دبئی رانہ ، اہم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء): پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین مصطفیٰ کمال نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال دبئی میں دو روز قیام کریں گے جبک ان کے اس نجی دورے دوران اہم شخصیات سے ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے اور ایم کیو ایم رہنماؤں پر غداری کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال بھی دبئی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ایم کیو ایم کے اہم رہنماؤں حیدر عباس رضوی اور سلیم شہزاد سے ملاقاتیں کریں گے۔