باب دوستی ساتویں روز بھی بند ، تجارتی سرگرمیاں معطل

جمعرات 25 اگست 2016 12:27

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست۔2016ء) باب دوستی کھولنے سے متعلق ڈیڈ لاک برقرار ہے،پاک افغان سرحد پرباب دوستی ساتویں روزبھی بند ہے جبکہ پاکستانی حکام اپنے دو ٹوک موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ افغانستان کو 18اگست کے واقعہ پر معافی مانگنا ہوگی۔ذرائع کے مطابق بھارت نواز بعض افغانیوں کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف چمن بارڈر پر باب دوستی ساتویں روز بھی بند رہا ، دوطرفہ تجارت ،نیٹو سپلائی ، ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

(جاری ہے)

افغان جوائنٹ چیمبر ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر انجینئر دارو خان کہنا ہے کہ سرحد کھلنے سے متعلق فوری اقدمات کیے جائے۔سرحد کی بندش سے پاک افغان تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جبکہ باب دوستی کھولنے سے متعلق تین بار پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد بے نتیجہ ثابت ہوئے۔میٹنگز میں پاکستانی حکام نے باب دوستی کھولنے سے متعلق دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکام کو 18 اگست کے واقعہ پر معذرت کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :