کراچی، ایم کیو ایم کے خلاف کریک ڈاون جاری، متعدد سیکٹر اور یونٹ آفیسز بند

جمعرات 25 اگست 2016 12:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست۔2016ء) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف کریک ڈاون رات گئے جاری رہا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف سیکٹر اور یونٹ آفیسز میں تالاے ڈال دیئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کریک ڈاون جاری رہا۔

(جاری ہے)

رات گئے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے یونٹ سیکٹر آفسیز اور یونٹ آفیسز پر تالے ڈال دیئے گئے ہیں۔ نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا میں دفاتر کے باہر تالے ڈال دیئے گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دفاتر کے باہر پرچہ چسپا کر دیا گیا جس میں بغیر اجازت دفاتر کھولنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے احکامات درج ہیں۔