دبئی : الخیل گیٹ کمیونٹی گیس سلنڈر دھماکے میں 63 سالہ خاتون بحق،ایک شدید زخمی

جمعرات 25 اگست 2016 12:26

دبئی : الخیل گیٹ کمیونٹی گیس سلنڈر دھماکے میں 63 سالہ خاتون بحق،ایک شدید ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء ) : دبئی کے علاقے الخیل گیٹ کمیونٹی کی پانچ منزلہ عمارت کے اپارٹمنٹ میں گیس سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا ۔ جس سے ایک 63سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی ۔ دھماکے سے خاتون 65 فیصد تک جھلس گئی تھی. جبکہ دوسری خاتون ابھی تک آئی سی یو میں داخل ہے۔ اپارٹمنٹ میں ہندوستانی خاندان رہائش پذیر تھا۔

حادثے میں ایک چھوٹی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس عملے کا کہنا ہے کہ دھماکے سے اپارٹمنٹ کی دیواروں اور چھت کو نقصان پہنچا۔ دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کیااطلاع بھی ملی ہیں۔ زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔ گیس سلنڈر کا دھماکہ چھوتے فلور کے اپارٹمنٹ نمبر 39میں پیش آیا۔ سلنڈر دھماکے سے اپارٹمنٹ اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ سول ڈیفنس کے عملے نے فی الحال عمارت سے تمام افراد کو دور رہنے کا مشورہ دیاہے ۔ مکمل تحقیقات کے بعد ہی رہائشیوں کو عمارت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :